بلاول بھٹو اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے، اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی، امیر مقام

بلاول بھٹو اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے، اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن ...
بلاول بھٹو اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے، اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہو گی، امیر مقام

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوزرداری اور عمران خان خواب دیکھتے رہ جائیں گے،اگلی حکومت بھی مسلم لیگ ن کی ہوگی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ بجلی کے منصوبے نہ بنائے ہوتے توآج صرف 5گھنٹے بجلی آتی،ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف اگلے وزیراعظم ہوں گے،شہباز شریف اگلے ہفتے پشاور آرہے ہیں۔

امیر مقام نے کہا کہ نیب کی انکوائری کو خوش آمدید کہتا ہوں،جس معاملے میں انکوائری کرتے ہیں کریں،نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کروں گا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور