واپڈا کے افسر کی شادی ,سہاگ رات کی اگلی صبح حجلہ عروسی کا دروازہ نہ کھلا تو اہلخانہ نے دوسری چابی سے کھول دیا لیکن پھر ایسا منظرکہ ۔ ۔ ۔

واپڈا کے افسر کی شادی ,سہاگ رات کی اگلی صبح حجلہ عروسی کا دروازہ نہ کھلا تو ...

پتوکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)شادی کی پہلی ہی رات دولہا دلہن پراسرارطورپر جاں بحق ہوگئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق دولہا رمضان ارشد کی بارات ضلع مظفر گڑھ چک 141 میں گئی تھی جو رات 11 بجے واپس پتوکی پہنچی، ہرکوئی تھکاوٹ کی وجہ سے جلد سوگیالیکن اگلی صبح دیر تک دولہا دلہن کے نہ اٹھنے پرگھر والوں نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔

دیر تک نا کھلنے پر تجسس گزرا اور ساڑھے گیارہ بجے کے بعد تالے کو ایک دوسری چابی سے کھولا گیا تو دونوں مردہ پائے گئے۔لاشیں دیکھ کر گھر میں کہرام مچ گیا اور پولیس کو اطلاع کردی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کردی ۔

بتایاگیا ہے کہ دولہا رمضان ارشد لاہور واپڈا میں اسسٹنٹ کمرشل آفیسر تھااور مبین اکرم کیساتھ گزشتہ روز ہی شادی سرانجام پائی تھی ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...