ن لیگ کی پنجاب پر گرفت کمزور پڑنے لگی، دو لیگی صوبائی ارکان کا پارٹی امیدواروں کیخلاف آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

ن لیگ کی پنجاب پر گرفت کمزور پڑنے لگی، دو لیگی صوبائی ارکان کا پارٹی ...

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی پنجاب میں گرفت کمزور پڑنے لگی، دو ارکان صوبائی اسمبلی علی اصغر منڈا اور طارق محمود باجوہ کا قومی اسمبلی کیلئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان صوبائی اسمبلی قومی اسمبلی کی نشست پر کھڑا ہونا چاہتے تھے لیکن پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں کھڑے ہونے کا اعلان کردیا۔

علی اصغر منڈاپی پی 165 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے،ان کا کہناہے کہ میں وفاقی وزیرراناتنویرکے مقابلے میں قومی اسمبلی کا الیکشن لڑوں گا۔

طارق محمود باجوہ 2013 میں پی پی 170 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...