نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی ،وقفے میں پولیس اہلکار وں نے اکٹھے ہو کر نیا سرپرائز کر دیا

نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی ،وقفے میں پولیس اہلکار وں نے اکٹھے ہو کر ...

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے آج پارٹی کی اور ہیڈ کانسٹیبل روئیداد محمد کی 36 ویں سالگرہ کا جشن منایا۔

پولیس اہلکاروں نے سماعت میں وقفے کے دوران احتساب عدالت کے سامنے فٹ پاتھ پر ساتھی اہلکار کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔اس سرپرائز برتھ ڈے پارٹی پر 36 سالہ روئیداد محمد خوشی سے نہال نظر آئے۔

نجی چینل سے گفتگو کے دوران روئیداد نے کہا کہ وہ نہیںجانتا تھا کہ آج اسی کی سالگرہ ہے ،ساتھیوں نے اسے سرپرائز دیا۔

ساتھیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیوٹی بھی پوری کی اور وقفے کے دوران سالگرہ منائی ۔روئیداد کے ایک ساتھی اہلکار نے اس موقع پر کہا کہ وہ سب اسی طرح ایک دوسرے کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں۔

مزید : قومی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...