آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم کے میچ کے دوران ”چیئرلیڈرز“ ڈانس کرتی کیوں نظر نہیں آئیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی کہ بھارتی خواتین کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، جان کر انوشکا شرما بھی خوش ہو جائیں گی

آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم کے میچ کے دوران ”چیئرلیڈرز“ ڈانس کرتی کیوں ...
آئی پی ایل میں ویرات کوہلی کی ٹیم کے میچ کے دوران ”چیئرلیڈرز“ ڈانس کرتی کیوں نظر نہیں آئیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آ گئی کہ بھارتی خواتین کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی، جان کر انوشکا شرما بھی خوش ہو جائیں گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2018ءکا آغاز ہو چکا ہے لیکن حیران کن طور پر ویرات کوہلی کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے میچ میں سٹیڈیم میں ”چیئرلیڈرز “ نظر نہ آئیں جس پر شائقین کرکٹ حیران بھی تھے اور اس کی وجہ تلاش کرنے میں مصروف رہے کہ آخر ماجرا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے، دیکھ کر آفریدی کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا 

’چیئرلیڈرز‘ آئی پی ایل کے ہر میچ کا اہم حصہ رہی ہیں جو اپنی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کیلئے میدان میں موجود ہوتی ہیں لیکن آر سی بی کے کلکتہ نائٹ رائیڈرز کیخلاف پہلے میچ میں آر سی بی کی چیئرلیڈرز میدان میں موجود نہ تھیں جس پر سب ہی حیران پریشان تھے لیکن اب اس کی وجہ بھی سامنے آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اپنا معاوضہ واپس کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے فواد رانا کو پی ایس ایل کیلئے ملنے والی رقم واپس کرنے کی پیشکش کیوں کی؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، شاہین آفریدی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ ٹیم کے سربراہ امرت تھامس نے لیا ہے کیونکہ وہ چیئرلیڈرز کے رواج کو بدلنا چاہتے ہیں۔ آر سی بی ٹیم کی انتظامیہ نے جنسی عدم مساوات کے خاتمے کیلئے یہ قدم اٹھایا ہے جس پر بھارت کی تمام خواتین ہی خوش ہیں اور اس فیصلے کا خیرمقدم کر رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /کھیل