”انگلینڈ کیخلاف یہ کھلاڑی اوپننگ کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے پہلے ہی ”دھماکہ“ کر دیا، کون سا کھلاڑی اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”لگتا ہے جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں“

”انگلینڈ کیخلاف یہ کھلاڑی اوپننگ کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے انگلینڈ ...
”انگلینڈ کیخلاف یہ کھلاڑی اوپننگ کرے گا اور۔۔۔“ سرفراز احمد نے انگلینڈ کیخلاف سیریز سے پہلے ہی ”دھماکہ“ کر دیا، کون سا کھلاڑی اوپننگ کرے گا؟ جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”لگتا ہے جیتنے کا کوئی ارادہ نہیں“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کے بعد دورہ انگلینڈ کی تیاریوں میں مصروف ہے جہاں اسے 2 ٹیسٹ میچ کھیلنا ہیں لیکن ان میچوں میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ کون کرے گا؟ سرفراز احمد کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے، دیکھ کر آفریدی کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا 

ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں اظہر علی سے اوپننگ کروائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا ”ہم نے سکلز کیمپ کیلئے کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے۔ ہم اظہر علی کو اوپنر بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ وہ ایک ایسا کھلاڑی ہے جو اس سے پہلے انگلینڈ میں اوپننگ کر چکا ہے اور تجربہ کار کھلاڑی ہے جو گزشتہ چار، پانچ سال سے اپنی کارکردگی کے ذریعے ٹیسٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اپنا معاوضہ واپس کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے فواد رانا کو پی ایس ایل کیلئے ملنے والی رقم واپس کرنے کی پیشکش کیوں کی؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، شاہین آفریدی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے 

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سمیع اسلم، شان مسعود اور فخر زمان کے درمیان دوسرے اوپنر کیلئے مقابلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا ”ہم اپنے ساتھ کم از کم 3 اوپننگ کمبی نیشن لے جانے کا سوچ رہے ہیں جس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس تین اوپنرز ہوں گے۔ شان مسعود، سمیع اسلم اور فخر زمان کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے اور ہم مشاورت کریں گے کہ ان میں سے کون سے کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ لے جانا ہے۔“

مزید : کھیل