لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کرس لین انجری کے باعث پی ایس ایل نہ کھیلے لیکن آئی پی ایل کے اپنے پہلے ہی میچ میں انہوں نے کیا کارنامہ سرانجام دیا؟ جان کر فواد رانا بے اختیار کہہ اٹھیں گے ” ارے تیرا کندھا نہیں ٹوٹا تھا بلکہ میرا پیسہ ڈوبا تھا“

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل کرس لین انجری کے باعث پی ایس ایل نہ کھیلے لیکن ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کیلئے لاہور قلندرز کی ٹیم نے سب سے پہلے جس کھلاڑی کو خریدا وہ آل راﺅنڈر کرس لین تھے جنہیں موجودہ دور میں ٹی 20 کرکٹ کا خطرناک ترین بلے باز کہا جاتا ہے اور ایسا وہ اپنی کارکردگی سے ثابت بھی کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی یوں ہی کمال نہیں ہیں“آفریدی کو آﺅٹ کرنے پر شاہین آفریدی نے جشن نہیں منایا تھا لیکن کوہلی کو آﺅٹ کرنے پر بھارت ہی کے نوجوان کھلاڑی نے انہیں کیا گالی دی؟ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایسا ہنگامہ برپا کیا کہ بھارتی شرمندہ ہو گئے، دیکھ کر آفریدی کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا 

بدقسمتی سے پی ایس ایل سے پہلے ہی انگلینڈ کیخلاف سیریز کے دوران ان کا کندھا اتر گیا جس کے باعث وہ پی ایس ایل میں شریک نہ ہو سکے اور لاہور قلندرز کی ٹورنامنٹ میں بدترین کارکردگی کی ایک وجہ اسے بھی کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا۔ کرس لین فٹ ہو چکے ہیں جنہوں نے آئی پی ایل میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں اپنا معاوضہ واپس کرنا چاہتا ہوں کیونکہ۔۔۔“ شاہین آفریدی نے فواد رانا کو پی ایس ایل کیلئے ملنے والی رقم واپس کرنے کی پیشکش کیوں کی؟ ایسا انکشاف سامنے آ گیا کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا، شاہین آفریدی نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے 

پہلے میچ میں ہی کرس لین نے وہ کارنامہ کر دکھایا کہ جان کر فواد رانا بے اختیار کہہ اٹھیں گے کہ ”کرس لین تیرا کندھا نہیں ٹوٹا تھا بلکہ میرا پیسہ ڈوبا تھا۔“ انہوں نے رائل چیلنجرز بنگلور کیخلاف کھیلے گئے میچ میں باﺅنڈری پر انتہائی شاندار کیچ پکڑ کر اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا اور یہ میچ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر گیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : کھیل