سرگودھا میں 7 روز قبل فرسٹ ایئر کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

سرگودھا میں 7 روز قبل فرسٹ ایئر کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل
سرگودھا میں 7 روز قبل فرسٹ ایئر کی مغوی طالبہ زیادتی کے بعد قتل

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرگودھا کے نواحی علاقے معظم آباد کی رہائشی مغوی طالبہ کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق فرسٹ ایئر کی طالبہ کو 7 روز قبل اغواءکیا گیا تھا جس کی لاش برآمد ہوئی جب کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کے شواہد بھی ملے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ دو ہفتے قبل فیصل آباد کی جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ کی لاش ملی تھی جسے ملزمان نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد لاش پھینک دی تھی۔

مزید : قومی