نیب نے پاکستان کے سب سے طاقتور آفیسر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ، کھلبلی مچا دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیب نے آشیانہ ہاﺅسنگ میں سرکاری افسر احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد اب ایک اور سرکاری افسر کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا ہے جو کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آمد ن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں انکوائری کا آغاز کر دیاہے ۔فواد احسن فواد پر راولپنڈی میں مبینہ طو رپر اربوں روپے کا پلازہ بنانے کا الزام عائد کیا گیاہے جبکہ فواد حسن فواد پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاو¿سنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا الزام ہے ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فواد حسن فواد کے خلاف نیب لاہور پہلے سے ہی آشیانہ ہاو¿سنگ اسکیم میں اختیارات کے ناجائز استعمال کی انکوائری کر رہا ہے۔