ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ بنانا مشکل ہورہا ہے:فواد چوہدری 

ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ بنانا مشکل ہورہا ...

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ سے اتنے لوگ پی ٹی آئی میں آنا چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ بنانا مشکل ہورہا ہے، تحریک انصاف میں لوگ شامل نہیں بلکہ بھرتی ہورہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھا کہ ن لیگ کا حال ایم کیوایم سے مختلف نہیں،ن لیگ کے ایک گروپ نے پارٹی سے علیحدگی اختیارکی ہے جبکہ ہم نے پہلے ہی پیش گوئی کی تھی ن لیگ شکست سے دوچارہے، یہی نہیں ن لیگ کے بیانیے کی اپنی ہی جماعت میں مقبولیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں جوترقی ہونی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی ہے مگر ہم جنوبی پنجاب کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں شہباز شریف کی کارکردگی سے عوام مطمئن نہیں ہیں ،زعیم قادری صاحب کا پورا خاندان صاف پانی کمپنی میں ایڈجسٹ کردیا گیا جبکہ خسرو بختیار سمیت دیگر مستعفی ہونے والے ارکان نے درست فیصلہ کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...