پارٹی چھوڑنے والا وہی گروپ ہے جس نے وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دئیے تھے:راناثنااللہ

پارٹی چھوڑنے والا وہی گروپ ہے جس نے وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دئیے ...
پارٹی چھوڑنے والا وہی گروپ ہے جس نے وزیر اعظم کو ووٹ نہیں دئیے تھے:راناثنااللہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کوچھوڑ کر جانے والے وہی گروپ ہے جس نے وزیر اعظم کوووٹ نہیں دئیے تھے،ان کے جانے سے پارٹی کوکوئی فرق نہیں پڑے گا ۔

پارٹی چھوڑنے والے قومی و صوبائی اسمبلی اراکین پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں کوئی دھڑ ے بندیاں نہیں ،پارٹی کو چھوڑ کروہ لوگ جا رہے ہیں جن کے حلقے ختم ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کے اشارے پر چلنے والے جلد بے نقاب ہوں گے،پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ جن اراکین اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے وفاداریاں تبدیل کرنا ان کی عادت ہے کیونکہ وہ ہمیشہ حکومت میں رہنا چاہتے ہیں،عہدوں اور وزارتوں کی خاطر اس سے پہلے بھی وہ کئی پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں۔راناثنااللہ کہتے ہیں کہ لوگ فیصلہ کریں گے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کام ہوئے یا نہیں

خیال رہے مسلم لیگ (ن) کے 6 قومی اور 2 ارکان صوبائی اسمبلی نے مستعفی ہوکر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا،مستعفی ہونے والوں میں طاہر اقبال، رانا محمد قاسم، باسط بخاری، سردار دریشک، چوہدری سمیع اللہ، سلیم اللہ چوہدری اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...