ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلیفو ن،شام کی صورت حال پرتبا دلہ خیال 

ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلیفو ن،شام کی صورت حال پرتبا دلہ خیال 
ڈونلڈ ٹرمپ کا عراقی وزیراعظم کو ٹیلیفو ن،شام کی صورت حال پرتبا دلہ خیال 

  

واشنگٹن(آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے شام کی موجودہ صورت حال پر ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور داعش کی باقیات کو شکست دینے کے لیے مل کر کوششیں جاری رکھنے سے اتفاق کیا۔صدر ٹرمپ اور حیدر العبادی کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی بات چیت میں خطے کو درپیش دیگر چیلنجز، شام کی موجودہ صورت حال اور داعش کو شکست دینے پر بات چیت کی گئی۔یہی نہیں دونوں ر نماؤں نے شام میں اسدی فوج کی جانب سے دوما کے مقام پر نہتے شہریوں کے خلاف مبینہ طورپر کیمیائی ہتھیاروں سے کیے گئے حملے اور اس کے نتائج پر بھی بات چیت کی۔

مزید : بین الاقوامی