ائیرپورٹ پر اپنا سامان واپس اُٹھاتے مسافر، اچانک ایک بیگ پر ایسا پیغام لکھا نظر آگیا کہ پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، ہر شخص خوف میں ڈوب گیا کیونکہ اس پر۔۔۔

ائیرپورٹ پر اپنا سامان واپس اُٹھاتے مسافر، اچانک ایک بیگ پر ایسا پیغام لکھا ...
ائیرپورٹ پر اپنا سامان واپس اُٹھاتے مسافر، اچانک ایک بیگ پر ایسا پیغام لکھا نظر آگیا کہ پورے ائیرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی، ہر شخص خوف میں ڈوب گیا کیونکہ اس پر۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسبن(نیوز ڈیسک) دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے بعد یورپ سے لے کر آسٹریلیا اور امریکا تک عوام اور سکیورٹی حکام تک ہر کوئی ہمہ وقت خوف میں مبتلاءرہتا ہے۔ شاید اسی خوف کا نتیجہ تھا کہ آسٹریلیا کے ایک ائرپورٹ پر ایک خاتون مسافر کے بیگ پر لکھے ایک لفظ نے ایسی کھلبلی مچائی کہ ہر کوئی جان بچانے کے لئے بھاگ کھڑا ہوا۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دی مرر کے مطابق برسبن انٹرنیشل ائرپورٹ پر مسافر اپنا سامان اٹھا رہے تھے کہ سیاہ رنگ کے ایک بیگ پر لکھے الفاظ پر نظر پڑتے ہی مسافروں میں ہلچل مچ گئی۔ اس بیگ پر "Bomb to Brisbane" کے الفاظ تحریر تھے جنہیں دیکھ کر مسافروں نے شور بلند کر دیا اور فوری طور پر سکیورٹی اہلکاروں نے سامان والے حصے کو خالی کروا لیا۔ مشکوک بیگ کے مالک کے بارے میں معلوم کیا گیا تو پتا چلا کہ یہ بھارت سے آنے والی خاتون مسافر وینکتا لکشمی کی ملکیت تھا۔ جب 65 سالہ خاتون سے پوچھا گیا کہ اس کے بیگ پر ”بم“ کا لفظ کیوں لکھا ہے تو اس کے جواب نے سکیورٹی اہلکاروں کو حیران کر دیا۔ وینکتا کا کہنا تھا کہ اسے نے اپنے شہر ممبئی (Bombay) کے نام کی جگہ مختصراً Bomb لکھ دیا تھا اور اس کا مطلب یہ تھا کہ یہ بیگ ممبئی سے برسبن جا رہا ہے۔ خاتون کی اس وضاحت پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھی جان میں جان آئی اور ائرپورٹ حکام نے مسافروں کو بھی فوری طور پر اعلان کر کے بتایا کہ خطرے کی کوئی بات نہیں۔ وینکتا لکشمی کو مختصر پوچھ گچھ کے بعد کلئیر قرار دے کر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی