سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا: سعوی ولی عہد

سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا: سعوی ولی عہد
سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوگا: سعوی ولی عہد

  

لاس اینجلس(صباح نیوز)سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں سزائے موت کا قانون مکمل طور پر منسوخ نہیں ہوسکتا البتہ اس میں کمی ضرور کی جائے گی۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا کہناتھا کہ امریکا سمیت کئی ممالک میں آج بھی سزائے موت کا قانون نافذ ہے، ہمارے ہاں اس حوالے سے قوانین واضح ہیں تاہم اس پر غور کیا جارہاہے کہ سزائے موت کے بجائے عمر قید کی سزا پر عمل کیا جائے۔جو شخص ناحق کسی کو قتل کرتا ہے تو قانون کے مطابق اس کی سزا موت ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا بادشاہ محض فرامین جاری نہیں کرتا وہ قانون کے مطابق کام کرتا ہے،ملک کے فرمانرواکو بادشاہ کی حیثیت سے کیسے کام کرنا چاہئے اس کی وضاحت موجود ہے۔

مزید : عرب دنیا