خواب میں اگریہ جانورحملہ کردے تو فوراً اپنے بچوں کا صدقہ ادا کردینا چاہئے کیونکہ وہ حملہ آور دراصل ۔۔۔
لاہور(نظام الدولہ) چند روز پہلے میں رات کو جلد سو گیا تو خواب دیکھا کہ میں اپنے بچوں کے ساتھ کار میں کہیں جارہاہوں۔ اچانک تین چار کتے میری گاڑی پر حملہ کردیتے ہیں اور کاٹنے کی کوشش کر تے ہیں ۔ گاڑی کا پیچھے شیشہ تھوڑا سا نیچے تھا۔ میں نے شیشہ بند کردیا اور بچوں کو بولا کہ شیشہ نیچے مت کرنا۔ ورنہ یہ کتے ہم لوگوں کو کاٹ لیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل گئی اور دیکھا کہ رات کے بارہ بجکر پنتیس منٹ ہوچکے تھے۔ (قریش خان )
تعبیر۔اس خواب کی رو سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کاروباری یا مالی طور پر بہتر ہوئے جارہے ہیں اور اس دوران کچھ ایسے کمینہ خصلت دوست آپ سے دشمنی کریں گے ،آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کریں گے لیکن آپ محتاط ہیں اور کوئی ایسا کمزور پہلو نہیں چھوڑتے جس سے وہ آپ کو نقصان پہنچا سکیں تاہم ایک خوف دل میں ضرور ہے۔وہ آپ سے بے تحاشا حسد کرتے ہیں۔آپ اپنی اولاد کا صدقہ دیا کریں کیونکہ یہ مہربان قسم کے دشمن آپ کی جائیداد اور بچوں کے خیر خواہ نہیں ،کسی وقت بھی بچوں کو انکی غفلت کی بنا پر نقصان پہنچا سکتے ہیں۔دوستوں اور عزیزوں پر پرکھ کر اعتبار کریں ۔
( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )