بھارت ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے: ناصرجنجوعہ

بھارت ایل اوسی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے: ناصرجنجوعہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی اور کشمیرمیں پیلٹ گنزاورکیمیائی ہتھیاراستعمال کررہاہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب میں مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ہم سب کی خواہش ہے کہ مسئلہ کشمیرحل ہو،عالمی طاقتیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی دیکھ رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں پیلٹ گنزاورکیمیائی ہتھیاراستعمال کرکے سمجھ رہا ہے کہ اس پرکوئی سوال نہیں کر سکتا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...