ہزاروں بھارتی لڑاکا طیارے اور فوجی حرکت میں آگئے۔۔۔ بھارتی فوج نے انتہائی خطرناک قدم اُٹھالیا

ہزاروں بھارتی لڑاکا طیارے اور فوجی حرکت میں آگئے۔۔۔ بھارتی فوج نے انتہائی ...

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا کون سا ہمسایہ ہے جو اس سے خوش ہو؟ جس کے اندرونی معاملات میں اس نے مداخلت نہ کی ہو؟ اس کا جنگی جنون اس کے ہر ہمسائے کے لیے دردسر بنا ہوا ہے اور اب اس نے ایک ایسا کام شروع کر دیا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کے شعلے ہمارے خطے سے اٹھتے نظر آنے لگے ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بیک وقت دو محاذوں پر، یعنی پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ لڑنے کی گیدڑ بھبھکیوں کے بعد اب بھارت نے عملاً اس جنگ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ اس نے پاکستان اور چین کے ساتھ اپنے بارڈرز پراب تک کی سب سے بڑی ایئرفورس مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ان جنگی مشقوں کو ”گگن شکتی“ کا نام دیا گیا ہے جن میں 15ہزار سے زائد فوجی اور 1100جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ یہ مشقیں گزشتہ روز8اپریل کو شروع ہوئیں اور 22اپریل تک جاری رہیں گی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انڈین ایئرفورس کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر بتایا گیا ہے کہ ”ان مشقوں میں حقیقی میدان جنگ کے منظرنامے میں فوجیوں کو تربیت دی جائے گی۔“رپورٹ کے مطابق ان مشقوں میں کئی ’لائیو فائر ڈرلز‘ بھی ہوں گی۔بھارت کی طرف سے اس جنگی تیاری کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کچھ ہی دن قبل سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی تصاویر سے معلوم ہوا تھا کہ بھارت اور چین اپنے اپنے بارڈرز پر بھاری تعداد میں افواج تعینات کر رہے ہیں اور اسلحے کے انبار لگا رہے ہیں۔ چین کے حربی ماہرسانگ ژونگ پنگ کا کہنا ہے کہ ”چین اور بھارت ان مسائل کے حل کے لیے جنگ کی تیاری کر رہے ہیں جو کئی دہائیاں گزرجانے کے باوجود مذاکرات سے حل نہیں ہو پائے اور بات چیت سے ان کے حل ہونے کا امکان بھی نہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لیے جنگ لازمی ہو چکی ہے۔“

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...