نوجوان لڑکی کی کار کی تلاشی، پرس کے اندر سے کوکین نکل آئی، پولیس نے پوچھا کہاں سے آئی تو ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، کسی کو کانوں پر یقین نہ آئے کہ یہ جواب بھی دیا جاسکتا ہے

نوجوان لڑکی کی کار کی تلاشی، پرس کے اندر سے کوکین نکل آئی، پولیس نے پوچھا ...
نوجوان لڑکی کی کار کی تلاشی، پرس کے اندر سے کوکین نکل آئی، پولیس نے پوچھا کہاں سے آئی تو ایسا جواب دیا کہ جان کر آپ بھی ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوجائیں گے، کسی کو کانوں پر یقین نہ آئے کہ یہ جواب بھی دیا جاسکتا ہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں پولیس نے ایک لڑکی کو گرفتار کرکے اس کے پرس سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیں لیکن لڑکی نے پولیس کو منشیات اپنے پرس میں آنے کی ایسی وجہ بتا دی کہ سن کر آپ بھی سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.com کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں 26سالہ کینیشا پوزے نامی اس لڑکی کو پولیس نے ہائی وے پر ایک کار میں سفر کرتے ہوئے گرفتار کیا اور جب اس کے پرس کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے چرس اور کوکین کی بھاری مقدار برآمد ہو گئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس نے جب اس حوالے سے کینیشا سے پوچھ گچھ کی تو اس نے کہا کہ ”دوران سفر تیز ہوا چل رہی تھی اور منشیات کے پیکٹ ہوا میں اڑتے ہوئے آئے اور میرے پرس میں آ گرے۔ میں نہیں جانتی یہ پیکٹ کس کے ہیں۔جب یہ ہوا میں اڑتے ہوئے آئے تو پرس میری گود میں پڑا تھا۔“رپورٹ کے مطابق پولیس نے کینیشا کو گرفتارکرکے اس کے خلاف منشیات رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی