برلن میں میراتھون کے موقع پر6نو جوان گرفتار

برلن میں میراتھون کے موقع پر6نو جوان گرفتار
برلن میں میراتھون کے موقع پر6نو جوان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (صباح نیوز) جرمنی میں مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 6افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
جرمن پولیس کے مطابق اِن تمام افراد کو دارالحکومت برلن سے گرفتار کیا گیا ہے جن کی عمریں 18سے 21برس کے درمیان ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ افراد برلن میں ’’ہاف میراتھون ‘‘کے دوران حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔اس میراتھون میں36ہزار افراد حصہ لیتے ہیں جبکہ اس موقع پر لاکھوں افراد اسے دیکھنے کے لیے سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش جاری ہے۔دوسری جانب برلن کے میئر مائیکل میولر نے بروقت کارروائی کرنے پر سیکیورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا ہے۔