یہ خاتون سڑک کے درمیان پولیس کی گاڑی کے نیچے کیوں لیٹی ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

یہ خاتون سڑک کے درمیان پولیس کی گاڑی کے نیچے کیوں لیٹی ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ سوچ ...
یہ خاتون سڑک کے درمیان پولیس کی گاڑی کے نیچے کیوں لیٹی ہے؟ وجہ ایسی کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک شخص اپنی بیوی اور کم سن بیٹی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈرائیونگ لائسنس اورموٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر بیوی نے ایسا کام کر دیا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews.comکی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ چینی صوبے ہینان میں پیش آیا جہاں وینگ نامی شخص کو گرفتار کرنے پر اس کی کوان نامی بیوی نے بے ہوش ہونے کا ڈرامہ رچاڈالا اور پولیس کی گاڑی کے نیچے گھس کر بے سدھ لیٹ گئی۔

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس سمجھی کہ خاتون کو کوئی دورہ پڑا ہے جس پر انہوں نے میڈیکل سروس کو بلا لیا لیکن وہ خاتون کو چیک نہ کرسکے کیونکہ اس کا زیادہ تر جسم گاڑی کے نیچے تھا۔ ریسکیو ورکرز نے خاتون کو سمجھانے کی بہتیری کوشش کی لیکن اس کا کہنا تھا کہ وہ گاڑی کے نیچے سے صرف اسی صورت میں نکلے گی اگر پولیس اس کے شوہر کو چھوڑ دے تاہم پولیس نے اس سے انکار کر دیا۔ ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسکیوورکرز خاتون کو باہر نکالنے میں کامیاب ہو گئے جس کے بعد ماں اور بیٹی کو ہسپتال جبکہ اس کے شوہر کو پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا، جہاں اس سے ڈرائیونگ لائسنس اور کاغذات نہ ہونے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی