صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا سامان لیجانے والا جہاز پکڑلیا، اندر سے کیا چیز مل گئی؟ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی، کیونکہ اس جہاز میں۔۔۔

صومالیہ نے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا سامان لیجانے والا جہاز پکڑلیا، ...

موغادیشو(مانیٹرنگ ڈیسک) صومالیہ میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کا سامان لیجانے والا جہاز پکڑ لیا گیا ہے جس کے اندر سے ایسی چیز برآمد ہوئی ہے کہ پوری دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ افریقہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اس جہاز میں نقد رقم کی بڑی کھیپ موجود تھی جو غیرقانونی طریقے سے منتقل کی جا رہی تھی۔ صومالی میڈیا کی بعض رپورٹس کے مطابق جہاز سے لگ بھگ 1کروڑ 30لاکھ ڈالر(تقریباً1ارب 40کروڑ روپے) برآمد ہوئے۔ تاہم سرکاری ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

یونین آف صومالی جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل محمد موالیمو کا کہنا تھا کہ ”یہ جہاز متحدہ عرب امارات سے صومالیہ میں موجود ان کے سفارتخانے کے لیے سامان لا رہا تھا تاہم یہ حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ رقم صومالیہ ہی لائی جا رہی تھی یا اسے آگے کسی اور ملک میں منتقل کرنا مقصود تھا۔ واضح رہے کہ ان دنوں صومالیہ اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کشیدہ ہیں جس کی وجہ متحدہ عرب امارات کی کمپنی ڈی پی ورلڈ اور صومالی کمپنی ’صومالی لینڈ‘ کے مابین ہونے والا ایک کاروباری معاہدہ ہے۔ یہ معاہدہ صومالیہ کی بندرگاہ بریبرا کے متعلق تھا جسے صومالی پارلیمنٹ نے کالعدم قرار دے دیاتھا۔ اس پر صومالیہ کے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو گئے تھے۔ صومالیہ کے مقامی صحافی جہاز سے رقم برآمد ہونے کے واقعے کو دونوں ملکوں کے اس سفارتی بحران سے بھی جوڑ رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...