بھارت میں سکول بس کھائی میں گر گئی،26بچوں سمیت 29افراد جاں بحق

بھارت میں سکول بس کھائی میں گر گئی،26بچوں سمیت 29افراد جاں بحق
بھارت میں سکول بس کھائی میں گر گئی،26بچوں سمیت 29افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے صوبے ہماچل پردیش میں سکول بس 200فٹ گہر ی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 29افراد جاں بحق اور25زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 26 بچے ،2سکول ٹیچر اور بس ڈرائیور شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکول بس گرنے کا واقعہ بھارتی صوبے ہماچل پردیش کے ڈسٹرکٹ کنگرا کے علاقے نور پورمیں پیش آیا جہاں ا ب تک کی تحقیقات کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔
زخمی بچوں کومقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ریسکیوحکام کے ساتھ مقامی افراد بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سانحے کا شکار ہونے والی بس ایک نجی سکول کی تھی جو سکول کے اوقات کار ختم ہونے کے بعدبچوں کو  ان کے گھرچھوڑنے جارہی تھی۔