’شہزادہ محمد بن سلمان ایک کھلی ہوئی۔۔۔‘ فرانسیسی سعودی ولی عہد کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ جان کر شہزادہ محمد بن سلمان کو بے حد غصہ آجائے گا

’شہزادہ محمد بن سلمان ایک کھلی ہوئی۔۔۔‘ فرانسیسی سعودی ولی عہد کے بارے میں ...
’شہزادہ محمد بن سلمان ایک کھلی ہوئی۔۔۔‘ فرانسیسی سعودی ولی عہد کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ایسا دعویٰ سامنے آگیا کہ جان کر شہزادہ محمد بن سلمان کو بے حد غصہ آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی وزیراعظم کی سعودی عرب میں مبینہ نظربندی کے معاملے پر فرانسیسی صدر ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے اور مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کیاتھا جس سے دنیا کو تاثر ملا کہ فرانس اور سعودی عرب کے مابین بہت گہرے مراسم ہیں، لیکن درحقیقت فرانسیسی صدر سعودی ولی عہد کے متعلق کیا سوچتے ہیں؟ اس کا ایسا جواب سامنے آ گیا ہے کہ جان کر شہزادہ محمد بن سلمان غضبناک ہو جائیں گے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ”صدر ایمانوئیل میکرون سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کے ملک میں اصلاحات نافذ کرنے کے جذبے کی قدر کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی وہ شہزادہ محمد کو ایک ایسی توپ سمجھتے ہیں جو کسی کے قابو میں نہیں اور بڑی تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔ صدر ایمانوئیل کا خیال ہے کہ شہزادہ محمد یمن اور قطر میں جو کچھ کر رہے ہیں اور ایران کے متعلق ان کا جو اندازِ بیان ہے وہ خطے میں لگی آگ پر تیل کا کام کرے گا۔“

یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سفارت کار کا مزید کہنا تھا کہ ”سعودی ولی عہد شہزادہ محمد فرانس کی نسبت امریکہ کے زیادہ قریب ہو رہے ہیں اور لگتا ہے کہ انہیں اپنے حالیہ دورہ¿ امریکہ میں ایمانوئیل کی نسبت ٹرمپ سے زیادہ پیار ملا ہے چنانچہ ہمارے لیے مقابلہ سخت ہے۔ ہمیں سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کرنی ہو گی۔ ہمیں اس کے ساتھ کیے گئے بڑے معاہدوں پر مذاکرات کرنا ہوں گے اور صحت، تعلیم اور سیاحت کے شعبوں پر زیادہ توجہ دینی ہو گی۔ “