بدین ، گونی کینال کا پل ٹرک کا وزن برداشت نہ کر سکااور جاگرا ، 400 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

بدین ، گونی کینال کا پل ٹرک کا وزن برداشت نہ کر سکااور جاگرا ، 400 دیہاتوں کا ...
بدین ، گونی کینال کا پل ٹرک کا وزن برداشت نہ کر سکااور جاگرا ، 400 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بدین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ضلع بدین میں گونی کینال پر تعمیر کیا گیا پْل ایک ٹرک کا وزن برداشت نہ کرسکا اور منہدم ہوگیا جس کے نتیجے میں تقریباً 400 دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی ’’ جیو نیوز ‘ کے مطابق محکمہ ہائی ویز کا کہنا ہے کہ واقعہ ضلع بدین کی تحصیل گولارچی میں کڑیو گہنور کھورواہ روڈ پر پیش آیا جہاں گونی کینال پر تعمیر کیا گیا پل ایک ٹرک کا وزن برداشت نہ کرسکا اور ٹرک سمیت مکمل طور پر گر گیا جبکہ اس پل کی مرمت گزشتہ سال ہی کی گئی تھی اور یہ پل ایشین بینک کے فنڈز سے تعمیر کیے جانے والے متارو ہوٹل تا میرپور بٹھورو روڈ پہ بنا ہوا ہے جسے ہیوی ٹریفک کے لئے فٹ قرار دیا گیا تھا مگر پل پرانا ہونے کے باعث گرگیا۔

دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر میں لاکھوں روپوں کی مبینہ بے قاعدگیاں کی گئیں اور گزشتہ سال مرمت کے نام پر بھی بد عنوانی اور بے قاعدگیوں کی شکایات پائی جاتی ہیں،تاہم ابھی تک ٹرک میں سوار ڈرائیور سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔