برطانیہ اور امریکا نہیں، روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتاہے: حامدکرزئی

برطانیہ اور امریکا نہیں، روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتاہے: حامدکرزئی
برطانیہ اور امریکا نہیں، روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتاہے: حامدکرزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (صباح نیوز) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ برطانیہ اور نہ ہی امریکا ، صرف روس ہی افغانستان کی مدد کرسکتا ہے، امریکا نے سب کو دھوکا دیا ہے۔ 
روسی ٹی وی کو انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ اگر روس پاکستان اور افغانستان کے ساتھ نئے تعلقات ہموار کرتا ہے تو اس صورت میں ماسکو افغانستان کی مدد کرسکتا ہے۔ برطانیہ ہماری مدد نہیں کرسکتا کیونکہ انہیں تو ہم پہلے ہی بہت بار شکست دے چکے ہیں جبکہ امریکا گذشتہ 17 برسوں سے ہمیں مارر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ روس ہی وہ واحد قوت ہے جس کی مدد سے ہم دہشت گردوں کو شکست دے سکتے ہیں، روس نے افغانستان میں سکول اور ہسپتا ل بھی تعمیر کیے تھے۔ امریکا جھوٹ بولتا ہے کہ روسی حملے کے نتیجے میں افغانستان میں القاعدہ کا قیام عمل میں آیا جبکہ حقیقت تو یہ ہے کہ امریکا نے جنگ کی آڑ میں القاعدہ کو پروان چڑھایا۔