نواز شریف اور عمران خان کے نظریات اور سیاست ایک ہے:بلاول بھٹوزرداری

نواز شریف اور عمران خان کے نظریات اور سیاست ایک ہے:بلاول بھٹوزرداری
نواز شریف اور عمران خان کے نظریات اور سیاست ایک ہے:بلاول بھٹوزرداری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان کی طرز سیاست ایک ہے،یہ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

ملتان میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جماعت میں ایک زلزلہ آنے والا ہے،ان کے پاس عوام کی حمایت ختم ہورہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنے اے ٹی ایم دودھ سے دھلے نظر آتے ہیں، یہ یو ٹرن ماسٹر ہیںان کو اب آپ جان چکے ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی خان کے تبدیلی کے نعرے خیبرپختونخوا عوام کے حالات تبدیل نہیں کرسکے،ان کے تبدیلی کے نعروں نے اے ٹی ایم والوں کے حالات ضرور تبدیل کیے ہیں۔بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ ہمارا ایجنڈا معاشی انقلاب کا ایجنڈا ہے،سندھ میں عورتوں کو بلاسود قرض دیے ہیں اور صوبے میں 6 لاکھ خاندان غربت سے نکل چکے ہیں،کراچی میں ساوتھ ایشیا کا سب سے بڑا دل کا ہسپتال بنایا ہے۔ چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کا الگ صوبہ وقت کی اہم ضرورت ہے،یقین دلاتا ہوں اقتدارمیں آکرجنوبی پنجاب صوبے کا خواب پورا کرینگے،جنوبی پنجاب کا صوبہ چاہتے ہیں تو2018 میں پیپلزپارٹی کوووٹ دیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /ملتان