برطانیہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے :وزیر داخلہ ایمبررڈ

برطانیہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے :وزیر داخلہ ایمبررڈ
برطانیہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے :وزیر داخلہ ایمبررڈ

  

لندن (صباح نیوز)برطانیہ میں جرائم کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے لندن نے قتل کے واقعات میں نیویارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر داخلہ ایمبررڈ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے جرائم کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ جرائم پر قابو پانے کے لیے نئے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حکومت جرائم پر قابو پانے کے لیے ہرممکن اقدام اٹھائے گی۔ ایمبر رڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے فنڈ میں ساڑھے 6ارب روپے کی مساوی رقم رکھی گئی ہے،اس فنڈ سے سیکیورٹی فورسز کو اپنا کام بہتر انداز میں کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : بین الاقوامی