فلم کی کامیابی نہیں، میرے بس میں صرف میرا کام ہے: راج کمار راؤ

فلم کی کامیابی نہیں، میرے بس میں صرف میرا کام ہے: راج کمار راؤ
فلم کی کامیابی نہیں، میرے بس میں صرف میرا کام ہے: راج کمار راؤ

  

ممبئی ( آن لائن ) بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اپنے ہاتھ میں نہیں ہوتی، آپ صرف شائقین کومواد فراہم کرتے ہیں۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق راج کمار راؤ اب تک کئی فلموں میں مختلف روپ میں دکھائی دے چکے ہیں جن میں فلم ’’ٹریپڈ‘‘ ،’’ نیوٹن‘‘ ،’’بریلی کی برفی‘‘، ’’بہن ہو گی تیری‘‘ اور ’’شادی میں ضرور آنا‘‘ شامل ہے جو کہ شائقین کو بہت پسند آئیں۔اداکار کا کہنا ہے کہ یہ کام ان کا بہترین نہیں ہے، بہترین تو ابھی آنا باقی ہے۔ فلم کی کامیابی بارے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیابی میرے ہاتھ میں نہیں ہوتی میرے ہاتھ میں صرف میرا کام ہے اور میں صرف شائقین کومواد فراہم کرتا ہوں اور پوری ایمانتداری کے ساتھ اپنا کام کرتا ہوں۔واضح رہے کہ راج کما راؤ ان دنوں ہنسل مہتا کی فلم ’’اومترا‘‘ پر کام کر رہے ہیں جوکہ 20اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : تفریح