”بلیک پینتھر‘ ‘ نے ”ٹائی ٹینک “ڈبو دیا

”بلیک پینتھر‘ ‘ نے ”ٹائی ٹینک “ڈبو دیا
”بلیک پینتھر‘ ‘ نے ”ٹائی ٹینک “ڈبو دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)مارول سٹوڈیوز کے سینما یونیورس کے بینر تلے رواں برس 16 فروری کو ریلیز ہونے والی سیاہ فام سپر ہیروز فلم ”بلیک پینتھر“ نے دنیا میں سب سے کمائی کرنے والی ”ٹائی ٹینک“کو پچھاڑ کراس کی جگہ حاصل کرلی۔

فلم نے اب تک جہاں دنیا بھر سے ایک ارب 29 کروڑ 98 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرزبٹورے ہیں، وہیں یہ اب تک ہالی وڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دسویں نمبر پر بھی آچکی ہے۔تاہم 3 دن قبل اس فلم نے 1997 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق تاریخی ڈزاسٹر فلم ”ٹائی ٹینک‘ ‘کو بھی کمائی کے لحاظ سے پیچھے چھوڑ کر ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔

”بلیک پینتھر“ نے اب تک صرف امریکی باکس آفس سے 66 کروڑ 53 لاکھ 55 ہزار 740 ڈالرز کما کر’ ’ٹائی ٹینک“ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔”بلیک پینتھر “اتنی کمائی کے بعد اب امریکی باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی، اس سے قبل تیسری بڑی فلم’ ’ٹائی ٹینک‘ ‘تھی۔

اب ”بلیک پینتھر“کا مقابلہ 2015 میں ریلیز ہونے والی اسٹار وارز: دی فورس اویکننگ اور 2009 میں ریلیز ہونے والی ”اوتار‘ ‘ سے ہے۔

اس وقت ’ اسٹار وارز: دی فورس اویکننگ‘ 93 کروڑ 67 لاکھ ڈالرز کی کمائی کے ساتھ امریکی باکس آفس پر پہلے جب کہ’ ’اوتار“ 70 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز سے زائد کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ ”بلیک پینتھر“ اب تک کی ہالی وڈ کی وہ واحد سائنس فکشن سپر ہیروز فلم ہے، جس میں پہلی بار سیاہ فام ہیروز کو متعارف کرایا گیا ہے۔

مزید : تفریح