شارجہ میں 9سالہ لڑکا گاڑی تلے کچلا گیا،لاش ہسپتال منتقل
شارجہ (آن لائن ) شارجہ میں ال خان روڈ پر 9 سالہ جبوتی لڑکا گاڑی کے نیچے کچلے جانے سے موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کو کنٹرول روم میں جے حادثے سے متعلق کال موصول ہوئی تھی ، جس پر پولیس کی ٹیم ایمبولینس اور پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی لیکن پولیس کے پہنچنے سے پہلے ہی لڑکا ہلاک ہو چکا تھا۔لڑکے کی موت سر اور چھاتی پر آنے والی چوٹوں کی وجہ سے ہوئی تھی۔تاہم لڑکے کی لاش ایمبولینس کے ذریعے القاسم ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ڈرائیور کوبھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔