دبئی میں ٹیکسی چلانے والے اس پاکستانی نے اپنی محنت کی کمائی سے پاکستان میں پاکستانیوں کے لئے کیا انتہائی شاندار چیز بنا ڈالی؟ جان کر آپ ابھی کھڑے ہوکر اسے سلیوٹ کریں گے

دبئی میں ٹیکسی چلانے والے اس پاکستانی نے اپنی محنت کی کمائی سے پاکستان میں ...
دبئی میں ٹیکسی چلانے والے اس پاکستانی نے اپنی محنت کی کمائی سے پاکستان میں پاکستانیوں کے لئے کیا انتہائی شاندار چیز بنا ڈالی؟ جان کر آپ ابھی کھڑے ہوکر اسے سلیوٹ کریں گے

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) اس دنیا میں بے شمار انسان ہیں جو اپنے پیاروں کی خاطر دن رات مشقت کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جنہیں اپنوں کے ساتھ غیروں کی بھی بہت فکر ہوتی ہے۔ یہ مخلص لوگ ہر بے سہارا کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کے لئے اسی طرح دن رات مشقت کرتے ہیں جس طرح اپنی اولاد اور خاندان کے لئے۔ دبئی میں دن رات کی مشقت سے روزی کمانے والے ٹیکسی ڈرائیور مقبول اختر بھی ایک ایسی ہی خوبصورت مثال ہیں۔ وہ بھی بظاہر تو کسی عام ٹیکسی ڈرائیور کی طرح ہی اپنے بچوں کے لئے روزی کماتے ہیں لیکن دراصل اس میں کسی اور کے بچوں کا حصہ بھی ضرور رکھتے ہیں۔ مقبول اختر اپنے شہر سیالکوٹ کے ایک پسماندہ علاقے میں غریب بچوں کے لئے سکول قائم کر رہے ہیں جہاں ان بچوں کو تعلیم و متعلقہ تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس سکول کی تعمیر کا آغاز اپنے آبائی گھر میں کیا ہے۔

خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مقبول اختر نے بتایا ”اس سکول کی تعمیر میرا سالوں پرانا خواب ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے اہلخانہ بھی اس کی تعمیر میں میری بھرپور مدد کررہے ہیں۔ میری بیوی نے شادی سے قبل بی اے کیا تھا لیکن میں نے شادی کے بعد اس بات کو یقینی بنایا کہ وہ بھی ایم اے کرے۔ میں نے ایک پرائیویٹ سکول کے پرنسپل سے درخواست کی کہ وہ اس سکول کی ذمہ داری بھی سنبھالیں جو میں بنانا چاہتا ہوں۔ انہوں نے میری درخواست قبول کی اور اب ہمارا ابتدائی منصوبہ مکمل ہے۔ یہ سکول میرے گھر سے ہی شروع ہو رہا ہے لیکن بعدازاں ہم اسے ایک اور بلڈنگ میں منتقل کریں گے۔ مجھے کہیں سے کوئی مالی مدد دستیاب نہیں ہے لیکن میں اپنی محنت سے اس سکول میں آنے والے غریب بچوں کو مفت تعلیم دوں گا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا