فیصل آباد کے نوجوان کو اجنبی لڑکی سے محبت ہوگئی، اس کے ساتھ وقت گزارنے گیا تو بے ہوش ہوگیا، ہوش آیا تو جسم کا کون سا حصہ غائب تھا؟ جان کر ہر پاکستانی مرد کے ہوش اُڑجائیں، توبہ پر مجبور ہوجائے
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اس دنیامیں جرم کب نہیں ہوتا تھا مگر اب تو جیسے شیطان کے پیروکار اپنی مکاری و عیاری کی آخری حدوں کو چھونے لگے ہیں۔ ایسی ایسی وارداتیں سامنے آ رہی ہیں کہ جان کر انسان کو گھر سے قدم باہر رکھنے سے ہی ڈر لگنے لگے۔ کچھ اس میں قصور ان لوگوں کی سادہ لوحی یا حماقت کا بھی ہے جو ایسے چالبازوں کو اپنی مکارانہ چالیں چلنے کا موقع فراہم کر دیتے ہیں۔ ایک ایسی ہی غلطی فیصل آباد سے تعلق رکھنے والاایک نوجوان کر بیٹھا، جو ایک اجنبی لڑکی کے جال میں پھنس کر اس سے ملنے جا پہنچا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ گیا تو صحیح سلامت تھا مگر واپس آیا تو ایک گردے سے ہاتھ دھو بیٹھاتھا۔
یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
سٹی 42 کے مطابق زاہد نامی نوجوان کی اجنبی لڑکی گلشن بی بی سے شناسائی ہوئی تھی۔ کچھ دنوں کی بات چیت کے بعد زاہد کو گلشن سے محبت ہوگئی اور ایک دن وہ اس کے بلانے پر اسے ملنے جا پہنچا۔ گلشن نے زاہد کا استقبال کرتے ہوئے اسے ایک مشروب پینے کو دیا لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ یہ نشہ آور مشروب تھا۔ بس مشروب پیتے ہی وہ بے ہوش ہو گیا اور کچھ خبر نا رہی کہ اس کے بعد کیا ہوتا رہا۔ جب ہوش آیا تو پیٹ کے ایک طرف لمبا زخم نظر آ رہا تھا جس پر تازہ ٹانکے لگائے گئے تھے۔ زاہد کو اپنے جسم میں شدید درد محسوس ہو رہا تھا لیکن اس سے کہیں بڑھ کر دردناک حقیقت یہ تھی کہ اس کا گردہ نکال لیا گیا تھا۔ بدقسمت نوجوان کے پاس اب پچھتانے کے سوا کوئی چارہ نہیں، جبکہ اسے اپنے چنگل میں پھنسانے والی لڑکی اور گردہ نکالنے والے ملزمان کا تاحال کچھ اتا پتا نہیں۔