کوئٹہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،5ایف سی ا ہلکار زخمی

کوئٹہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،5ایف سی ا ہلکار زخمی
کوئٹہ میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ،5ایف سی ا ہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 5ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سیکورٹی چیک پوسٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں پانچ ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جہنیں سی ایم ایچ  منتقل کیاجارہاہے۔دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جو معمول کے گشت پر تھی۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تحقیقات کی جارہی ہیں۔
بم ڈسپوزل سکواڈ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ خود کش لگتا ہے جس میں حملہ آور کی عمربیس سے بائیس سال بتائی  ہے جس نے آٹھ سے دس کلوگرام دھماکہ خیزمواد سے خود کو اڑا لیا،تاہم اس حوالے سے تحقیقاتی ٹیموں اور فرانزک کی رپورٹ کا انتظار ہے جس کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔