فرانس سعودی عرب میں اورکسٹرا اور اوپیرا قائم کرے گا
جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں فرانس اورکسٹرا اور اوپیرا قائم کرے گا۔ دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔ فرانسیسی وزارت ثقافت کے مطابق فرانسیسی وزیر ثقافت اور سعودی ہم منصب کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں یہ بات شامل کی گئی ہے کہ فرانس مملکت میں اورکسٹرا اور اوپیرا قائم کرے گا۔
دریں اثناء سعودی عرب اور فرانس کے درمیان موسیقی، فنون لطیفہ، ادب اور فلمی صنعت کا معاہدہ ہوا ہے۔ سعودی وزیر ثقافت ڈاکٹر عواد العواد فرانسیسی ہم منصب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرلئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق فرانس موسیقی، فنون لطیفہ، ادب اور فلمی صنعت کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ تعاون کرے گا۔ واضح رہے کہ ولی عہد کے دورہ فرانس کی مناسبت سے پیرس میں سعودی ثقافتی میلہ منعقد کیا گیا ہے جو 3دن تک جاری رہے گا۔