شام میں نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے انسانیت سوز ہیں:سعودی علما کمیٹی

شام میں نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے انسانیت سوز ہیں:سعودی علما کمیٹی
شام میں نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے انسانیت سوز ہیں:سعودی علما کمیٹی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ(محمداکرم  اسد) سعودی عرب کی علماکمیٹی  نے بشار رجیم کی جانب سے مشرقی غوطہ کے شہر دوما میں نہتے شہریوں پر کئے جانے والے کیمیائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں انسانیت سوز حملے قرار دیئے ہیں ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شام کے شہر" دوما "میں نہتے اور معصوم شہریو ں پر بشار رجیم کی جانب سے کئے جانے والے کیمیائی بم حملوں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق اور 500 کے قریب شدید زخمی ہوئے ۔ دوما شہر مشرقی غوطہ کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں کی آباد ی پر بشار رجیم کے ظالمانہ حملوں نے مسلمانوں کے جذبات کو شدید مجروح کیا ۔ معصوم شہریوں پر کیمیائی حملوں کے باعث کمسن بچے اور خواتین بڑی تعداد میں متاثر ہوئیں ۔ اس حوالے سے سعودی عرب کی علماءکمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کیمیائی حملوں میں دسیوں بے گناہوں کی ہلاکت انسانیت سوز ہے ۔ کم سن بچے اور خواتین ان حملوں کا بڑی تعداد میں نشانہ بنے ۔ بین الاقوامی کمیونٹی اس طرح کے حملوں کا فوری نوٹس لے اور ان حملوں کا تدارک کروائے ۔ حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف عالمی سطح پر کارروائی کی جائے جن میں دسیوں معصوم جانیں خطرناک کیمیائی ہتھیاروں کی نذر ہو گئیں ۔

 

مزید : عرب دنیا