افغان صوبے ہرات میں دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی

افغان صوبے ہرات میں دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی
افغان صوبے ہرات میں دھماکا، بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کابل(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں 9 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔

ترجمان ہرات گورنر جیلانی فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا تاہم دھماکے کے ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مزید : بین الاقوامی