جیل سے رہائی پاتے ہی سلمان خان کا دبنگ انداز میں ہلہ گلہ اور موج مستی 

جیل سے رہائی پاتے ہی سلمان خان کا دبنگ انداز میں ہلہ گلہ اور موج مستی 
جیل سے رہائی پاتے ہی سلمان خان کا دبنگ انداز میں ہلہ گلہ اور موج مستی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کالے ہرن شکار کیس میں رہائی کے بعد سلمان خان نے فلم ’’ ریس 3 ‘‘کے اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی ، خوب موج مستی اور ہلہ گلہ کیا ۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سلمان خان کو چند روز قبل کالے ہرن شکار کیس میں جودھ پور کی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی تاہم 2 راتیں جیل میں گزارنے کے بعد ہفتے کے روز انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا، ’’سلو میاں‘‘ رہائی کے فوراً بعد ممبئی پہنچے جہاں انہوں نے فلم ’ریس 3‘ میں شامل اداکار سلیم خان کی سالگرہ منائی۔


سلمان خان نے ممبئی میں سلیم خان کی سالگرہ میں شرکت کی اور خوب موج مستیاں کی، اس موقع پر فلم ’ریس 3‘ کی پوری کاسٹ بھی موجود تھی، اداکار سلیم خان نے انسٹا گرام پر سالگرہ کی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں سلمان خان کافی خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔سلیم خان کی سالگرہ کے موقع پر رتیش دیشمک، بوبی دیول، ڈیزی شاہ اور جیکولین فرنانڈس سمیت ریمو ڈیسوزا بھی موجود تھے ۔
بالی ووڈ کے سلطان کے ساتھ تمام اداکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا، سلو میاں بھی کافی مستی کے موڈ میں تھے اب یہ جشن سلمان خان کی رہائی کا تھا یا سلیم خان کی سالگرہ کا، اس حوالے سے سلو میاں ہی بہتر بتاسکتے ہیں۔

مزید :

تفریح -