ہائیکورٹ :صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل مسترد 

ہائیکورٹ :صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناءللہ کی نااہلی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،اپیل کنندہ مجلس وحدت المسلیمن کے سعید ناصر عباس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی وزیر قانونراناثناءاللہ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی کے خلاف بیان دئیے،انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون کا منصب عدالتی توہین کی اجازت نہیں دیتے،انہوں نے کہا کہ توہین عدالت پر راناثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62اور 63 پر پورا نہیں اترتے ،انہوں نے استدعا کی کہ عدالت رانا ثناءاللہ کو نااہل قرار دے ،عدالت نے اپیل ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...