ہائیکورٹ :آشیانہ ہاو سنگ سکینڈل ،چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کی درخواست ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس 

ہائیکورٹ :آشیانہ ہاو سنگ سکینڈل ،چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف ...
ہائیکورٹ :آشیانہ ہاو سنگ سکینڈل ،چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کی درخواست ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاو ¿سنگ سکینڈل میں ملوث ملزم چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کی درخواست ضمانت پر چیئرمین نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 7مئی تک جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس محمد قاسم خان کی سربراہی میں 2رکنی بنچ نے ملزمان کی درخواست پر سماعت کی ،درخوست گزار وں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان چیف انجینئرایل ڈی اے اسرار سعید اور عارف مجید بٹ نے سابق ڈی جی ایل ڈے احد چیمہ کے ماتحت کام کیا ،احد چیمہ کے حکم کے تابع ملازمین نے احکامات پر عمل کیا ،نیب کی جانب سے اسرار سعید کی درخواست ضمانت پر جواب داخل کروا دیا جبکہ عارف مجید کی درخواست ضمانت پر جواب داخل کروانے کی مہلت مانگ لی گئی،درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ احد چیمہ کے کہنے پر ملزمان نے اگر کچھ غلط کیا تو وہ ان کی مجبوری تھی ،درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت وعدہ معافی گواہ بنے پر ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کریں۔نیب کے وکیل نے اسرار سعید کی درخواست پر عدالت میں جواب داخل کروایا جبکہ عارف مجید بٹ کی درخواست پر جواب داخل کروانے کے لئے مہلت مانگ لی۔عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے نیب 7 مئی تک جواب داخل کروانے کی مہلت دے دی۔

 

 

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور