دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے:رابی پیرزادہ

دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے:رابی ...
دوسرے ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کے بہترین نتائج سامنے آئیں گے:رابی پیرزادہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(اے این این )معروف گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے ساتھ مل کرفلمسازی کا جو سلسلہ شروع ہوا ہے اس کے آئندہ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ کا کہناتھا کہ اس وقت ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز کی بڑی تعداد عمدہ کام کررہی ہے، اچھے موضوعات پرخوبصورت چہروں کے ساتھ جوفلمیں سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں، ان سے فلم انڈسٹری کونئی سمت مل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھے موضوعات کے ساتھ ساتھ اس وقت پکچرائزیشن پربھی خاص توجہ دی جارہی ہے، یہی نہیں جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستانی فلم کوبحران سے نکالنے میں اہم کردارادا کر رہی ہے، اس وقت سب سے زیادہ سوچ طلب بات یہ ہے کہ فلم بنانے والوں کی اکثریت کا تعلق ڈرامہ انڈسٹری سے ہے اسی لیے فلم کے رنگ میں ٹیلی فلم یا ڈرامے کا رنگ نمایاں لگتا ہے۔ اس پر اگر تھوڑی سی توجہ دی جائے تواس سے خاصی بہتری لائی جاسکتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ نوجوان فلم میکرز کویہ بات سمجھنی چاہیے کہ فلم کا سکرپٹ، اسکرین پلے ، ڈائیلاگ ڈلیوری اور پکچرائزیشن ٹی وی ڈرامہ سے بالکل ہی مختلف اور فاسٹ ہوتی ہے۔

مزید : تفریح