شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے مستقبل پر بات چیت کے لئے آمادہ 

شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے مستقبل پر بات چیت کے لئے آمادہ 
شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے مستقبل پر بات چیت کے لئے آمادہ 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی حکام نے بتایاہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیاروں کے مستقبل پر بات چیت کیلئے آمادہ ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے قریبی ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ شمالی کوریا اورامریکی سربراہان مملکت کی ملاقات کی تیاریوں کیلئے براہ راست اور خفیہ بات چیت دونوں جاری ہیں۔اس حوالے سے شمالی کوریا اور امریکا کے خفیہ اداروں کے حکام تیسرے ملک میں ملاقات بھی کرچکے ہیں۔دونوں حریف ممالک کے سربراہان کی تاریخی ملاقات رواں برس مئی میں متوقع ہے اور یہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ امریکا کا حاضر صدر شمالی کوریا کے رہنماسے ملاقات کررہا ہوں۔شمالی کوریا پڑوسی ملک جنوبی کوریا کوپہلے ہی بتاچکاہے کہ وہ جوہری تخفیف اسلحے پر بات چیت کیلئے تیارہے مگر یہ امریکاکو اس نے پہلی بار براہ راست اس حوالے سے بتایاہے کہ وہ جوہری اسلحے کے مستقبل پر بھی بات چیت کیلئے تیارہے۔

مزید : بین الاقوامی