اسرائیلی طیاروں نے بڑے مسلمان ملک پر حملہ کردیا،بم برسا دئیے

اسرائیلی طیاروں نے بڑے مسلمان ملک پر حملہ کردیا،بم برسا دئیے
اسرائیلی طیاروں نے بڑے مسلمان ملک پر حملہ کردیا،بم برسا دئیے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دمشق(ڈیلی پاکستان آن لائن)روس نے الزام عائد کیا ہے کہ پیر کی صبح کے (ٹی 4) فوجی ہوائی اڈے پر اسرائیل کی جانب سے جاسوس طیاروں   سے متعدد میزائل داغے گئے ،تاہم اسرائیل اس الزام پر خاموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے حمس کے قریب ٹی فور ایئر بیس پر پیر کی صبح تین بج کر25 منٹ اور 53 منٹ پر یکے بعد دیگرے 8 میزائل داغے گئے تھے۔روس نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل نے لبنان کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے شامی ایئر بیس پر 8 میزائل داغے ہیں، جس میں سے 5شامی ائیر ڈیفنس سسٹم نے تباہ کردئیے۔

اسرائیل ڈیفنس فورس نے روس کے اس الزام کے صیحح یا غلط ہونے پر کو ئی ریمارکس نہیں دئیے ،ترجمان اسرائیل ڈیفنس فورس کا کہنا ہے کہ”ہم اس معاملے پر کوئی ریمارکس نہیں دینا چاہتے“۔

روس کے سینٹر ولادی میر جیبرو کے مطابق روس نے اسرائیل سے  ان حملوں کے حوالے سے وضاحت مانگی ہے۔

عرب ٹی وی چینل ”المیدان“کے مطابق اسرائیل جاسوسی طیارے 9اپریل کوہونے والے فضائی حملے میں دیکھے گئے ہیں۔

صنا کے مطابق ان حملوں کے پیچھے امریکہ ملوث ہوسکتا ہے تاہم پینٹاگون نے اس کی تردید کردی تھی ۔

مزید : عرب دنیا