تجارتی تحفظ کے خلا ف سنگاپور سے مل کر کام کریں گے :چینی وزیرخارجہ

تجارتی تحفظ کے خلا ف سنگاپور سے مل کر کام کریں گے :چینی وزیرخارجہ
تجارتی تحفظ کے خلا ف سنگاپور سے مل کر کام کریں گے :چینی وزیرخارجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

بیجنگ (آئی این پی)چین کے وزیرخارجہ وونگ ژی نے کہا ہے کہ تجارتی تحفظ کے خلا ف سنگاپور سے مل کر کام کریں گے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وونگ ژی نے سنگاپور کے وزیرخارجہ وی ویان بالک رشنان سے ملاقات کی دونوں رہماؤں نے ملاقات کے دوران تجارتی تحفظ کیخلاف اورعالمی تجارتی تنظیم کے تحت عالمی تجارتی نظام برقرار رکھنے کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا،چینی وزیرخارجہ نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے فریم ورک میں تعلقات کو مزید آگے بڑھنا چاہے اورتعاون کے تین بڑے پلیٹ فارم قائم کرنا چاہیتاکہ دوطرفہ علاقائی تعاون اور تعلقات میں نئی روح پھونکی جا سکے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سنگاپور کے وزیرخارجہ نے کہا کہ سنگاپور بھی تجارتی تحفظ کے خلاف ہے اور اسے امید ہے کہ آزاد عالمی تجارتی نظام بہترین ہے جو تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی