کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے نوح دستگیر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے نوح دستگیر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے نوح دستگیر نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئنز لینڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے نوح دستگیربٹ نے کامن ویلتھ گیمزمیں ویٹ لفٹنگ کے مقابلے میں کل 395 کلو گرام وزن اٹھا کر پاکستان کو دوسرا کانسی کا تمغہ جتوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر کوئنز لینڈ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں 105 کلو گرام کے ویٹ لفٹنگ یونٹ میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 20سالہ ویٹ لفٹر نے سنیچ کیٹیگری میں 173 کلو گرام وزن اٹھایا۔

انہوں نے ”کلین اینڈ جرک“کیٹیگری میں 222کلو گرام وزن اٹھا کر مجموعی طور پر 395 کلو گرام وزن اٹھا کر مقابلے میں تیسری پوزیشن اپنے نام کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

اس مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ڈیوڈ لیٹی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ ساموا کے لاو ٹی ٹی لوئی نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

پاکستان کے نوح دستگیر نے مقابلے میں بھارت کے مندیب سنگھ کو شکست دی جنہوں نے کل 382 کلو گرام وزن اٹھایا اور چوتھے نمبر پر رہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے طلحہ طالب نے 62کلو گرام کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیت کر کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلایا تھا اور ساتھ ساتھ سنیچ کیٹیگری میں ریکارڈ بھی بنایا تھا۔

مزید : کھیل