شام میں کیمیائی حملے کی جامع تحقیقات ضروری ہے:چین

شام میں کیمیائی حملے کی جامع تحقیقات ضروری ہے:چین

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان چینی وزارت خارجہ کے مطابق کسی ملک،ادارے،شخص کی جانب سے کسی بھی وجہ سے ،کسی بھی صورتحال میں کئے گئے کیمیائی حملے کی مخالفت کرتے ہیں۔

پیر کو چینی وزارت خارجہ نے گزشتہ ہفتے شام کے جنگ زدہ علاقے مشرقی غوطہ کے قریب دوما نامی قصبے پر مبینہ طوسرپر سرکاری فوج کی جانب سے کیمیائی حملے کے الزامات پر کہا کہ اسکی مکمل تحقیقات ہونا چاہیے،اور چین اسکے حملوں کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ کیمیائی حملے کی جامع تحقیقات اس طرح ہونا چاہیے کہ جس سے ذمہ دار وں کوقانون کےمطابق سزامل سکے۔

خیال رہے مبینہ کیمیائی حملے میں سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...