مکہ مکرمہ ، خارش کے مرض پر 80 فیصد قابو پا لیاگیا

مکہ مکرمہ ، خارش کے مرض پر 80 فیصد قابو پا لیاگیا
مکہ مکرمہ ، خارش کے مرض پر 80 فیصد قابو پا لیاگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

مکہ مکرمہ(آئی ای پی)مکہ مکرمہ میں سکیبیز(خارش) کے مرض پر 80 فیصد قابو پا لیا گیا، طبی مراکز اور ڈسپینسریوں میں سکیبیز کی مخصوص ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے ریجنل ادارہ تعلیم اور امورصحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں سکیبیز کے مرض میں 80 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، گزشتہ 3 دنوں کے اند ر مرض پر غیر معمولی انداز میں قابو پایا گیا ہے۔ ادارہ تعلیم اور صحت کی جانب سے منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امور صحت کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر وائل مطیر نے کہا کہ سکیبیز کے حوالے سے ریجن کے ان تمام سکولوں میں جہاں اس مرض میں مبتلا طلباء کا انکشاف ہوا تھا مکمل طورپرجراثیم کش ادویات کا سپرے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر وائل نے مزید کہا کہ مستند اداروں سے جاری معلومات حاصل کی جائیں۔ افواہوں سے اجتناب برتیں۔ سکیبیز کے حوالے سے حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں۔ طبی مراکز اور ڈسپینسریوں میں سکیبیز کی مخصوص ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔

مزید : عرب دنیا