پاکستان کیلئے تین محاذوں پر خطرہ ہے :میاں جاوید لطیف کا دعویٰ

پاکستان کیلئے تین محاذوں پر خطرہ ہے :میاں جاوید لطیف کا دعویٰ
 پاکستان کیلئے تین محاذوں پر خطرہ ہے :میاں جاوید لطیف کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ پا کستان کو اس وقت تین محاذوں پر خطرہ ہے ،اس وقت نظام کوخطرہ پیدا ہوچکاہے ، نظام کو اس وجہ سے خطرہ ہے کہ نیب کی جانب سے جب چاہے کسی کو پکڑا جاتاہے اور جب چاہے کسی کو چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت تین محاذوں پر خطرہ ہے ،اس وقت نظام کوخطرہ پیدا ہوچکاہے ، نظام کو اس وجہ سے خطرہ ہے کہ نیب کی جانب سے جب چاہے کسی کو پکڑا جاتاہے اور جب چاہے کسی کو چھوڑ دیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب ایک ایسا ادارہ ہے جس پر سے لوگوں کا اعتماد اٹھ گیاہے ، جب چاہتے ہیں کہ ضرورت کے تحت کسی کو نئی جماعت میں داخل کروادیا جاتاہے اور جب ضرورت ختم ہوجاتی ہے تو ان کو پکڑ لیا جاتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نیب کے قانونی طریقہ کار سے اختلاف کرتاہوں،وزیر اعظم عمران خان کی ضرورت اور خواہش کے مطابق کام نہ ہوتو یہ نیب پر بھی انگلیاں اٹھاتے ہیں۔

مزید :

قومی -