چارسد ہ میں مارچ کے مہینے کی سما ج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری

چارسد ہ میں مارچ کے مہینے کی سما ج دشمن عناصر کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کار وائی کر تے ہوئے گزشتہ مہینے کی پرا گرس رپوٹ جاری کر دی ۔ رپورٹ کے مطابق چارسدہ پولیس نے قتل اندھے قتل و اقدام قتل کے 28مقدمات ٹریس کئے جبکہ 228 اشتہار مجرمان اور 292مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔ گرفتار۔گرفتار افراد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات سمیت شراب کی 70بوتلیں بھی برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کی جانب سے خصوصی احکامات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف جاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت ماہ مارچ میں ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی کر تے ہو ئے نیشنل ایکش پلان کے تحت 32سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے گئے۔ اپریشن کے دوران 14مجرمان اشتہاری اور 86مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے 12ایس ایم جی ، 19شارٹ گن ،3کالاکوف،148پستول،2841کارتوس9420کلوگرام چرس اور 70گرام ہیروئن برآمد کیا گیا۔ اسی طر ح نیشنل ایکشن پلان کے تحت چارسدہ پولیس نے 324مختلف مقامات پر اسپیشل ناکہ بندیاں لگا کر 13اشتہاریوں سمیت 206مشتبہ افراد کو گرفتار کیاجن کے قبضہ سے 2ایس ایم جی ، 3شارٹ گن ،90پستول،28736کارتوس 660گرام چرس اور 28شراب کی بوتلیں برآمد کر لئے گئے۔ حساس مقامات ،سکول ، کالجزاوریونیورسٹی وغیرہ کی چیکنگ کے دوران 2085مقامات کو چیک کیا گیا جن میں ناقص سیکورٹی پر 131کو تحریری نوٹس جبکہ22کو تنبیہ دیا گیا۔ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل کے خلاف کاروائی میں 6114موٹر سائیکل کی چیکنگ کی گئی جن میں 767بغیر نمبر پلیٹ ،5347APLجبکہ4623کلےئر تھے۔چارسدہ پولیس نے مختلف کاروائیوں موبائل پٹرولنگ اور چھاپوں کے دوران 201اشتہاریوں کو گرفتاری کیا، جن کے قبضہ سے 4رائفل،24بندوقیں،298پستول،4457کارتوس اور15ایس ایم جی جبکہ موت کے سوداگروں کے خلاف منشیات فروش کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کے دوران 98.416کلو گرام چرس،3.120کلوگرام ہیروئن ،1.890کلوگرام آئس اور42شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئی۔ایس پی انوسٹی چارسدہ نذیر خان کے زیرِ نگرانی شعبہ ہائے تفتیش کے اعلیٰ افسران نے قتل و اقدام قتل کے سنگین 13اندھے مقدمات میں اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا جبکہ راہزنی ، ڈکیتی ، اغوائیگی، نقب زنی، سرقہ ، کارلفٹنگ ، کارسنیچنگ اور موٹرسائیکل لفٹنگ کے اندھے مقدمات میں اصل ملزمان کو ٹریس کیا گیا۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز چارسدہ شہنشاہ گوہر خان کے زیرِ نگرانی ٹریفک وارڈن چارسدہ نے ماہ مارچ میں کم سن ڈرئیوران،کالے شیشوں،بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،ون ویلنگ ،نو پارکنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر10555گاڑیوں کو چالان کرکے 32لاکھ 28ہزار5سور روپے قومی خزانے میں جمع کئے۔ وی وی ایس سسٹم کے ذریعے 14004گاڑیاں مختلف قسم کے چیک کئے گئے جن میں 2گاڑیاں مشکوک برآمد ہو کر جس کے کے خلاف کاروائی 156(3)انکوائری شروع کی گئی جبکہ سی آر وی ایس سسٹم کے ذریعے15773افراد کی چیکنگ کی گئی جن میں62افراد سابقہ سزایافتہ برآمد ہو کر ان کے خلاف کاحسب ضابطہ کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -