دیر بالا،تحصیل شرینگل کی بجلی 3 روز سے غائب ،عوام کو مشکلات

دیر بالا،تحصیل شرینگل کی بجلی 3 روز سے غائب ،عوام کو مشکلات

  

دیر بالا(نمائندہ پاکستان)دیربالا تحصیل شرینگل بجلی تین دنوں سے غائب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔بجلی کا مسلہ حل نہ ہوا تو احتجاج پر مجبور ہونگے تحصیل ممبر ملک شاکراللہ کا میڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق تحصیل شرینگل کے تحصیل کونسلر ملک شاکراللہ نے تین دنوں سے شرینگل میں بجلی نہ ہونے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو? کہا کہ شرینگل کی بجلی کا مسلہ جلد از جلد حل نہ کیا گیا تو ہم شرینگل کے عوام احتجاج پر مجبور ہونگے۔انہوں نے واپڈا حکام سے اپیل کرتے ہو? کہا کہ خدارا شرینگل کے عوام کیساتھ اس ناروا سلوک بند کریں اورجلد از جلد تحصیل شرینگل کی بجلی کا مسلہ حل کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -