ہنگو ، سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ، 11اشتہاری 33قانون شکن گرفتار

ہنگو ، سماج دشمن عناصر کیخلاف آپریشن ، 11اشتہاری 33قانون شکن گرفتار

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن،آپریشنزکے دوران 11مجرم اشتہاریوں سمیت33قانون شکن افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔ گرفتارافرادمیں دومنشیات فروش بھی شامل،ڈی پی اوہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرضلع بھرمیں امن وامان برقراررکھنے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے پولیس سرچ آپریشنز کاعمل مزیدتیزکردیاگیاہے۔سٹی اورٹل سرکلزڈی ایس پیزکے زیر قیادت تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ اورٹل کے ایس ایچ اوز نے پولیس نفری اورایلیٹ فورس کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل،چوری کے مقدمات میں مطلوب11مجرم اشتہاریوں سمیت33جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاگیاہے۔جن میں2منشیات فروش بھی شامل ہے۔گرفتارملزمان کے قبضے سے8رائفل4بندوق،5پستول،116مختلف بورکے کارتوس6چارجرز،2.800کلوگرام چرس برامدکرکے قبضہ پولیس کی گئی.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان نے بات چیت میں بتایاکہ ضلع بھرمیں جرائم پیشہ اورقانون شکن افرادکے خلاف پولیس سرچ اپریشنزکاعمل مزیدتیزکردیاگیاہے.پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کی علمبردارفورس ہے.جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے موثرتدارک کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کارلائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -